Image

Fatwa Details

Post Date : 27/12/2021

بیوی کو ایک بار طلاق کا لفظ استعمال کرکے طلاق دی توکیا طلاق واقع ہو گئی

محترم جناب مفتی صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ، اس مسئلہ میں کہ میں نے اپنی بیوی کو ایک بار طلاق کا لفظ استعمال کر کے طلاق دی اور اس کے بعد کئی مرتبہ دیا دیا دیا کہا۔ کیا ایسی صورت میں طلاق واقع ہوگئی ہے۔ جواب مرحمت فرمائیں۔ فقط والسلام۔ محمد اسلام الجواب بعون الملک الوھاب صورت مسؤلہ میں طلاق مغلظہ واقع ہوگئی اور بیوی شوہر پر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حرام ہوگئی بغیر حلالہ حلال نہ ہوگی ۔بقول تعالیٰ : فان طلقھا فلا تحل لہ من بعد حتیٰ تنکح زوجاً غیرہ۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبہ : محمد عبدالقدیر غفرلہ الرشید ۔ ٩/ربیع الآخر ١٤٢٠؁ھ ٢٤/جولائی ١٩٩٩؁ئ